5 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اقدامات صرف نظرکادھوکا ہیں۔ڈھونگ الیکشن کا رزلٹ بہت جلدی بات ثابت کردے گا کہ علامتی طور پر صرف چند چھوٹی مچھلیوں کو پکڑ کر کرپٹ مگرمچھوں کی اسمبلیوں میں واپسی کا اخلاقی جواز بنایا جارہا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اقدامات صرف نظرکادھوکا ہیں،اصغرخان کیس ،ٹیکس چور،بینک ڈیفالٹرزاور قرض نادہندگان کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے ۔
ملکی دولت لوٹنے والے لوٹ کھسوٹ میں ملوث بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالاجارہا۔
جمعے کو راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ظاہری اقدامات سے عوام کو فراڈ میں الجھایاجارہا ہے ڈھونگ الیکشن کا رزلٹ بہت جلدی بات ثابت کردے گا کہ علامتی طور پر صرف چند چھوٹی مچھلیوں کو پکڑ کر کرپٹ مگرمچھوں کی اسمبلیوں میں واپسی کا اخلاقی جواز بنایا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 11 مئی کا الیکشن مختلف سیاسی جماعتوں کے گھوڑوں کے مابین ہو گا اور اس ریس میں عوام کا کردار تماشائیوں سے زیادہ نہیں ہے ۔ 11مئی کو الیکشن کی رسم ادا کی جائیگی جس کے بعدعوام کے حقوق سے کھیلنے کا عمل پھر شروع ہو جائیگا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک الیکشن پر اس کے غیر شفاف ہونے کے باعث اس پورے نظام انتخاب کو مسترد کر چکی ہے اور پولنگ ڈے کو پورے ملک میں پر امن دھرنے دیکر سیاسی عمل کیخلاف جمہوری انداز میں احتجاج کیا جائیگا ۔ 60سے 65 فی صد ووٹر جو انتخابی عمل پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پولنگ ڈے کو گھروں سے نہیں نکلتے، پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے عوام کی اس خاموش اکثریت کو موقع فراہم کرینگے کہ وہ انتخابی نظام کیخلاف دھرنے میں شرکت کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲